قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا کیوں ضروری ہے؟

قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا کیوں ضروری ہے؟

جب بھی کوئی شخص کوئی کتاب پڑھتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اس کو وہ سمجھے، تا کہ وہ اس سے علم حاصل کرے اور اس علم کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں لاگو کر سکے۔
قرآن مجید اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا کلام ہے، خوش قسمت لوگ اسے سمجھ کر اس کا اپنی زندگی میں اطلاق کرتے ہیں۔
قرآن کریم کی سب سے پہلی وحی جو حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوئی وہ اقرأ (پڑھ) ہے، جس سے علم کےحاصل کرنے کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔

ہمم قرآن کا ترجمہ کیوں سیکھیں؟

ہمیں قرآن کا ترجمہ سیکھنا چاہیے کیونکہ قرآن کو پڑھنا اور اسے سمجھنا اس کے حقوق میں سے ہے۔

قرآن مجید کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کے فوائد

آئیے دیکھیں کہ جب ہم قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھتے ہیں تو ہمیں کیا کیا فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

جب آپ ترجمہ کے ساتھ قرآن کو پڑھنا شروع کریں گے تو آپ اللہ تعالیٰ کی بات کو سمجھ سکیں گے۔
آپ قرآن مجید میں غوروخوض کر سکیں گے۔
آپ کو معلوم ہو گا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کس چیز سے بچنا چاہیے۔
آپ کا ایمان مضبوط ہو گا اور اس میں اضافہ ہو گا۔
قرآن جسے مسلمان کہتا ہے آپ صحیح معنوں میں وہ بن سکیں گے۔
آپ اپنے تعلق کو اللہ کے ساتھ مضبوط کر سکتے ہیں۔
آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ اپنی نماز اور دعاؤں میں اللہ تعالیٰ سے کیا فریاد کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی توفیق دے۔ آمین

The best among you are those who learn the Qur’an and teach it.
School For Quran Learning an Easy and Simple Way To Learn At Your Place.

Copyright © SchoolForQuranLearning.com All rights reserved

Open chat
Assalam o Alikum
We Are Here to Help you